Friday, January 24, 2025

Master stroke gone sour

 

Dr. Umar Khan

khanmomar@hotmail.com

Dr. Khan belongs to a Lahore based Think Tank.

21-1-25

 

 

Master stroke gone sour

 

In 1981 when Pakistan was reeling under Gen Zia’s martial law, a youngster from Lahore crept in the government silently and surreptitiously. This young man Nawaz Sharif, despite a few hiccups remained the most relevant in Pakistani politics till the 2020s with 3 stints as the Prime Minister of the country. This kind of longevity and resilience was unheard of among the Pakistani politicians. Interestingly he was able to achieve all this despite his weaknesses in intellect, and public speaking ability. This extraordinary achievement speaks volumes about his exceptional maneuvering and manipulative skills.

 

His intellect might have been limited but he understood the power dynamics in Pakistan well and played political games splendidly. This is an advantage people with limited vision enjoy and little distractions, strengthening the claim that this world belongs to mediocres.

 

He rightly realized that military is the most powerful player in Pakistani politics and cultivated his relations with military high ups carefully using all known and some undeclared tactics including ingenious ways of bribing.

 

Secondly he appreciated the judiciary’s importance in Pakistani politics and used it effectively using the time tested carrot stick formula. He invested in planting and influencing judges and the elected bodies of lawyers judiciously.

 

Then there are other smaller power factors where he cultivated his influence effectively like bureaucracy and business community along with others.

 

In addition to the above, his most important tool was his influence in the media and its manipulation creating friendly narratives, he became the master of political narrative that allowed him to get away with anything.

 

In the eighties the mass media in Pakistan composed of just a few newspapers, with opinion writers numbering in single digits, and a government controlled TV channel. Media workers in those days were highly deprived making influencing and buying them easy for someone in a position to dole out benefits and privileges and he was able to do it effectively. BB was his main adversary then who wasn’t aware of these street smart tricks making her unable to handle the media effectively and he ridiculed, abused and drubbed her viciously.

 

It was Nawaz Sharif’s control of narrative building and agenda setting that brought him this amazing political success. In this tirade his unscrupulousness and ruthlessness were his chief assets. This allowed him to portray himself as a victim of judiciary despite being the biggest beneficiary of its weaknesses over the years, a symbol of civil supremacy despite being the biggest beneficiary of military’s interference in politics, proponent of decent politics despite the opposite and many others. These successes in his hold on narrative building made him confident to get away with anything like he used to.

 

After getting on the wrong side of establishment after his third stint as PM, he again cut a deal with the military and landed in the comfort of his lavish residence in the most expensive part of London riding ostentatious cars. He was at home.

 

Being a master manipulator as he always was, he didn’t waste any time and slowly starting making inroads in the international circles effective in Pakistan and planting his men at the important posts.

 

To begin with he toured US many times and cultivated relations with the lobbyists and influential people.

 

He cut a deal with Bajwa the army chief and got Imran removed as the PM installing his brother Shehbaz in his place. This started an open war between the powerful army generals and PTI that he and his party conveniently inflamed. Along with this, he got his nephew installed as the CM of the largest province, a position later taken by his daughter. Nawaz’s maneuverings were so effective that Maryam Nawaz boasted of his father prevailing in Pakistani politics despite sitting thousands of miles away.

 

After getting his political opponents displaced and brutally thrashed he was not done. With the power of PM his brother had, he interviewed and dealt with aspiring generals while sitting in London for the post of Pakistan’s new army chief. As a hard bargainer, he cut a very favorable deal with one of them promising more of flogging of his opponents and ultimately PTIs dismemberment and complete annihilation. This started immediately after the new army chief took over. Whenever the new army chief slacked in oppressing the PTI, Maryam Nawaz reminded him and nearly reprimanded him ensuring another bout of repression. There are stories without proofs about techniques used to ensure that their appointed army chief sticks to his commitments regarding the tyranny to be unleashed on PTI.

 

This control of the army chief brought influence in the US, media, intelligence agencies and the bureaucracy too, specially the election commission.

 

All these controls weren’t enough for the master manipulator and he didn’t return despite PTI being in tatters. He wanted his complete hold over the judiciary with CJ of his liking who shared love for London properties with him along with his hatred for the PTI. And he got Qazi Faez Issa as the CJ of Pakistan.

 

All the important posts occupied by his supporters and beneficiaries Nawaz finally decided to return in October 2023. The world saw a miracle where a convict returned as a conqueror with his handpicked army chief, CJ, government and everyone in important place. He got a hero’s welcome with judiciary coming to airport to absolve him. The elections had been postponed for him trampling the constitution as he was bigger than everything. His opponents were bullied and effectively ousted from the political scene.

 

The fabulous master plan of a master manipulator was in place and nothing was to stop him from coming to power for the fourth time with huge margins.

 

While planning these maneuverings 2 important points were missed. First his opponent IK was underestimated as a typical weak Pakistani politician who was expected to breakdown and submit, but he stood strong and tough taking all the abuse with dignity and grace. The second point was that with all these advantages Nawaz was unable to create narratives discrediting the opponents and glamourizing himself like he used to do earlier. It didn’t work this time and whatever tricks he played backfired, increasing the popularity and strength of his opponents. It kept on happening until Nawaz, who used to be the most popular political leader, became a near irrelevant political figure.

The February 2024 elections heavily favoring Nawaz and his party brought out a deluge of support for PTI and the N League got decimated. The outright, blatant and disparaging help kept the N League and Nawaz afloat but at a cost; absolute political and moral demise. Unpopular politicians brought to power through unfair means lose importance and have to comply to instructions of their protectors, generals in this case. A pathetic situation for any politician.

 

 

It is interesting but also sobering to realize how at times one’s biggest achievements turn into disasters, how difficult it is to predict what nature has in store for the people, how apparently bad decisions turnout to be beneficial and otherwise.

 

 

N League must keep in mind that no matter how bad the situation it can be made worse. Corrections must be made and an effective political narrative established close to people’s hearts that voters would like to associate with.  The old fashioned negatives have to be abandoned and positives strengthened to bring life back as the N League still has some decent people although many are considering jumping.  

 

Pakistan like any country, can’t afford a larger than life political leader getting the stature Imran has achieved. After all he is also a human so let’s revamp the second largest political party..

 

 

Man proposes, God disposes

 

 

khanmomar@hotmail.com

 

 

 

Friday, January 3, 2025

ایسٹ انڈیا کمپنی کی خود کے لیے بنائی گئی ریاست

 

ایسٹ انڈیا کمپنی کی خود کے لیے بنائی گئی ریاست

”کیا حکومت ہم سے خوفزدہ ہے؟ یا ہم حکومت سے ڈرتے ہیں؟ جب عوام حکومت سے خوفزدہ ہوتے ہیں، یہ جبر کی فتح ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت ہماری خادم ہے، مالک نہیں۔“

تھامس جیفرسن

 

اٹھارویں صدی کے وسط میں یورپ میں جدید ریاست کا وجود ابھر رہا تھا جبکہ ہندوستان میں ابھی تک قدیم طرز کی بادشاہت سانسیں لے رہی تھی جہاں حکمرانوں کی ذاتی خواہشات آئین و قانون سے زیادہ محترم تھیں۔ اس پس منظر میں 1757 میں دُنیا نے ایک حیران کُن اور نا قابلِ یقین واقعہ دیکھا۔ ہزاروں میل دور ایک چھوٹے سے غریب اور پسماندہ مُلک کی ایک تجارتی کمپنی نے دولت سے مالا مال ایک بڑے ملک کو زیر کر لیا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے، جو لندن کے ایک چھوٹے سے دفتر میں قائم ایک غیر منظم مشترکہ سرمایہ کمپنی تھی اور جو ہندوستان میں ایک ذہنی مفلوج، سماج دشمن رابرٹ کلائیو کے زیرِ انتظام تھی، ہندوستان کے امیر ترین حصے، مغل بادشاہت کے صوبے بنگال پر غلبہ حاصل کر لیا۔  

 ایسٹ انڈیا کمپنی کے مقاصد بالکل واضح تھے، بنیادی طور پر اپنے شراکت داروں کے لیے منافع، جس میں کسی اخلاقی اصول کی پاسداری اور کسی قسم کے تردّد کو چنداں اہمیت نہ تھی۔ نسل پرستانہ نظریات رائج ہوئے۔ مقامی باشندوں کو فی الحقیقت کم تر اور غیر تہذیب یافتہ لوگوں کے طور پرسمجھا گیا اور ان کے ساتھ اسی رویے کے تحت سلوک بھی کیا گیا۔ یہ کمپنی کسی ریاست کو چلانے کے لیے قائم نہیں کی گئی تھی اور وہ بھی اتنی بڑی ریاست۔ اس خطے کے باشندوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی یا اُن پر اس کی پالیسیوں کے دور رس اثرات کو کبھی بھی اہم نہیں سمجھا گیا۔ شئیر ہولڈرز کے لیے کسی بھی قیمت پر بے دریغ منافع کا حصول کمپنی کے وجود کا واحد مقصد تھا۔

ان غیر مقبول اور غیر منصفانہ مقاصد کے حصول کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال ضروری تھا، اور اس کے لیے ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایک جدید ریاستی ڈھانچہ اور ایسے جدید ادارے قائم کرنے شروع کیے جن سے مقامی لوگ نابلد تھے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایک جدید تربیت یافتہ فوج تشکیل دی، اُسے جدید ہتھیاروں سے لیس کر کے جدید جنگی حکمت عملی کی تربیت دی۔ (یاد رہے کہ مغلیہ سلطنت کے خوشحال سنہری دور میں بھی کوئی جدید فوجی اکیڈمی قائم نہیں کی گئی تھی۔) فوج کے علاوہ ایک مضبوط بیوروکریسی اور عدلیہ بھی قائم کی گئی تا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی کامل گرفت اور اختیارات کو مضبوط کیا جا سکے اور اسے کسی نہ کسی حد تک قانونی جواز بھی فراہم کیا جا سکے۔

ان اداروں کو معقول تنخواہیں دی جاتی تھیں اور ان کے عملے کے گرد ایک مخصوص ناقابلِ تسخیر ہالہ بنا دیا گیا تھا۔ ان جابرانہ اداروں کو ایک مخصوص مقام عطا کرتے ہوئے مقامی لوگوں کی خودداری، عزتِ نفس اور قومی وقار کو منظم طریقے  سے پامال کیا گیا۔ انہیں تحقیر آمیز انداز میں ”نیٹو کہا جاتا تھا اور انہیں اس نہج تک کچلا گیا کہ وہ حقوق اور عزت و احترام کی امید تک نہ کر سکیں جو ایک قومی ریاست اپنے شہریوں کو عطا کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ظالمانہ مقاصد کے حصول کے لیے مقامی لوگوں کو ہی بھرتی کیا گیا اور ان کی طاقت کو انہی کے خلاف استعمال کیا گیا، اگرچہ مقامی فوجیوں کے ساتھ بھی نسلی امتیاز اور ظلم روا رکھا گیا۔ مقامی باشندوں کو ادارہ جاتی طور پر کمتر ثابت کیا گیا اور ان کے ذہنوں میں ان کی کمتر حیثیت کے ساتھ ساتھ انگریزوں کی برتری کا یقین بٹھا دیا گیا۔

ان اداروں اور مقامی لوگوں کے مابین تعلقات کو جان بوجھ کر دشمنانہ بنایا گیا اور اداروں کے اختیارات کو ظالمانہ حدود تک بڑھاوا دیا گیا تاکہ مزاحمت کی صلاحیت اور امکانات کو سرے سے ختم کیا جا سکے۔

نوآبادیاتی اداروں کا یہ نظام صدیوں تک کامیابی کے ساتھ چلتا رہا جہاں محکوم لوگوں کو کچلا گیا ، انہیں بھوکا رکھا گیا جبکہ حکمران برطانوی خوشحال ہوتے رہے۔ دُنیا کا امیر ترین ملک غریب ترین ہوتا گیا جبکہ غریب ملک ترقی کرتا رہا۔

اس عظیم ترین محکومی کے اثرات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوئے بلکہ بھرتی کی گئی مقامی افواج کو سامراجی مقاصد کے لیے دُنیا بھر میں استعمال کیا گیا۔ ان فوجیوں نے افیونی       اور گلیپولی جیسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگوں میں حصہ لیا، باوجود اس کے کہ ان فوجیوں کے ساتھ بدسلوکی اور ناروا سلوک کیا جاتا تھا۔

دنیا بھر میں بے شمار مسائل اور مصائب پیدا کرنے کے ایک سو نوے برس بعد بالآخر سامراجیت زوال پذیر ہوئی اور محکوم ممالک نے آزادی حاصل کر لی۔

اس عظیم تبدیلی کے دوران بدقسمتی سے نو آزاد ممالک کو وہی ادارے ورثے میں ملے جو ان پر جبر اور ان کے استحصال کے لیے قائم کیے گئے تھے۔ آزادی کے بعد جب برطانیہ کی جانب سے ان اداروں پر عائد کردہ پابندیاں ختم ہوئیں تو ان میں سے کچھ ادارے بے قابو ہو گئے اور مزید تباہی اور مسائل کا سبب بنے۔ ان میں سے کئی اداروں نے خود کو ریاست کا نجات دہندہ اور قوم پرستی و حب الوطنی کا علمبردار قرار دے کر اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

نوآبادیاتی اداروں کی مکمل بالادستی نے، جس میں عوام کے لیے ایک موروثی حقارت شامل تھی، پاکستان کی نئی نویلی ریاست اور اس معاشرے کو بری طرح نقصان پہنچایا اور بالآخر اسے گھٹنوں کے بل گرا دیا۔ معیشت بدحالی کا شکار ہے، معاشرہ ٹکڑوں میں بٹا ہوا ہے، ہم بے شمار نہ ختم ہونے والی جنگوں میں الجھے ہوئے ہیں، تمام ادارے زوال پذیر ہیں، انسانی ترقی کے اشاریے نچلی ترین سطح پر ہیں اور ہمارے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔

مختصر یہ کہ پاکستان ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جسے دنیا میں ایک تنہا ریاست کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ ہمارے کچھ روایتی دوست ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ بین الاقوامی سفر ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔

نوجوان نسل، جن کی صلاحیتوں کو ہمیں بہترین ماحول فراہم کرکے پروان چڑھانا چاہیے تھا، مایوسی کا شکار ہو کر ملک چھوڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ لوگ اب اس ملک کے قیام اور وجود کی بنیادوں پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔

 

ستتر سال کی آزادی کے بعد اب ہمیں اپنے بیشتر مسائل کی بنیادی وجوہات کے ساتھ نمٹنا چاہیے جو استعماری، استحصالی اور  بے لگام اداروں کی طاقت اور غلبے کی صورت میں ہم نے وراثت میں پائیں۔

سب سے پہلے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ فوج اور بیوروکریسی عوام کی مرضی کے تابع ہوں۔ عوام کی وہ مرضی جو انتخابات اور منتخب نمائندوں کے ذریعے بنائے گئے قوانین کے تحت ظاہر ہوتی ہے۔ کڑے نظم و ضبط کی حامل اور درجہ بہ درجہ مراتب کے اصولوں کے تحت کام کرنے والی تنظیمیں اگر قانون کے مطابق کام کریں تو وہ ادارے کہلاتی ہیں، لیکن اگر وہ قانون کے خلاف کام کریں تو وہ گروہ بن جاتی ہیں، جو کہ ایک نہایت ناپسندیدہ صورت حال ہے۔ انہیں یہ باور کرانا ضروری ہے کہ وہ حکمران نہیں بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے عوام اصل مالک ہیں۔ ریاستی ملازمین کی اس بات پر اجارہ داری ختم ہونی چاہیے کہ وہ قومی مفاد کی تعریف وضع کریں اور محبِ وطن یا غداروں کی نشان دہی کریں۔ یہ نہ تو ان کا کام ہے اور نہ ہی ان کی صلاحیت۔

نوآبادیاتی دور کے توہین آمیز القابات، جیسے ”بلڈی نیٹوز جو بعد میں ”بلڈی سولینز میں تبدیل ہوگئے، کا مکمل طور پر خاتمہ ضروری ہے۔ سرکاری ملازمین کو یہ سکھانا ہوگا کہ شہریوں کی خدمت اور ان کی حفاظت کرنا قابلِ فخر ہے، باعثِ شرمندگی نہیں۔ عوام کی خدمت ان کے وجود کا واحد مقصد ہونا چاہیے۔

حکومتی نظام میں نوآبادیاتی دور کے دوہرے طبقاتی نظام کی میراث کو ختم کرنا ہوگا۔ نو آبادیاتی (گورا) افسر طبقہ جس نے مقامی افسران (جے سی اوز) پر غلبہ قائم رکھا۔ جہاں سب سے سینئر صوبیدار کو بھی ایک نو آموز، نو عمر سیکنڈ لیفٹیننٹ سے کمتر سمجھا جاتا تھا، اس روایت کا خاتمہ ضروری ہے۔ یہی اصلاح سول سروس میں بھی ضروری ہے، جہاں ساٹھ سالہ تجربہ کار تحصیلدار کو ایک نئے بھرتی ہونے والے سی ایس پی افسر سے کمتر سمجھا جاتا ہے اور اس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جاتا ہے۔ ان تمام ناہمواریوں کو ختم کرنا ہوگا۔

 

جمہوریت کو عدلیہ کے تعاون سے مضبوط کیا جائے تاکہ ان اداروں کے چھوڑے ہوئے خلا کو پُر کیا جا سکے جو پیچھے ہٹ جائیں گے۔

منتخب نمائندوں کو ان نوآبادیاتی ریاستی اداروں پر مکمل کنٹرول حاصل ہونا چاہیے۔ ہم اس مقصد کے لیے ”سیاسی کمسار“  نظام پر بھی غور کر سکتے ہیں جو کمیونسٹ دنیا میں کامیابی سے چل رہا ہے۔

اس سب کے حصول کے لیے سب سے بنیادی شرط قانون کی حکمرانی اور بالادستی ہے، جس کے لیے آئین کو مکمل طور پر با اختیار بنانا ہوگا اور کسی کو بھی اس کی بے حرمتی یا منسوخی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ آئین کی خلاف ورزی کو سب سے بڑا جرم قرار دے کر سخت ترین سزائیں دی جانی چاہئیں تاکہ مستقبل کے ممکنہ مہم جوؤں کو روکنے کے لیے مؤثر رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔

آج جب میں پاکستان کو دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم اب بھی نوآبادیاتی دور میں جی رہے ہیں اور کسی چودہ اگست کے منتظر ہیں جو پاکستانیوں کے لیے حقیقی آزادی اور مواقع لائے گا۔ سرکاری ملازمین کا تکبر اور عوام کو کمتر سمجھنے کا رویہ، جن کی خدمت کرنا ان کا فرض ہے، آج بھی ویسا ہی ہے بلکہ نوآبادیاتی دور سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے وہ غرور تو برقرار رکھا لیکن برطانوی نوآبادیاتی بیوروکریسی کی شائستگی اور دیانت کو ترک کر دیا۔

وقت نے ثابت کیا ہے کہ اس سرزمین میں بے پناہ صلاحیت اور سماجی سرمایہ موجود ہے، جسے نوآبادیاتی استحصالی اداروں نے طویل عرصے تک بے دردی سے دبایا اور محدود رکھا۔ ایک بار جب یہ منفی رکاوٹیں ختم کر دی جائیں گی تو معجزاتی نتائج آنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، ان شاءاللہ۔

اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایسٹ انڈیا کمپنی اور اس کے تابع اداروں سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کریں۔

”حکومت محض ایک خادم ہے – محض ایک عارضی خادم؛ یہ اس کا حق نہیں کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ کیا درست ہے اور کیا غلط، یا یہ طے کرے کہ کون محبِ وطن ہے اور کون نہیں۔ اس کا کام احکامات کی تعمیل کرنا ہے، انہیں وضع کرنا نہیں۔“۔ مارک ٹوین

 

انگریزی آرٹیکل: ڈاکٹر عمر خان

اردو ترجمہ: الیاس گوندل

 

(ایک ممکنہ متبادل عنوان کمپنی کی خود کے لیے بنائی گئی ریاست )

 

گر قبول افتد زہے عز و شرف